پی ایچ اے رواں سال  صوبائی داراحکومت میں 10 لاکھ پودوں  کی شجرکاری کریگا۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر

32

لاہور، 7 جون ( اے پی پی ): صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا  گلشن اقبال پارک کا دوہ   کلین اینڈ گرین لاہور مہم کے تحت پودا  لگایا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور صفی اللہ ، پروجیکٹ ڈائریکٹر گلشن اقبال پارک حافظ ابرار بھی موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر  کوایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اورپروجیکٹ ڈائریکٹ پارک نے بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر  نے افسران کو گلشن اقبال پارک  میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایات کی اور کہا کہ پارکوں میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔پی ایچ اے پارکوں میں شہریوں کو پارکنگ ، سیکورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ  اور لاہور کی خوبصورتی کیلئےزیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں پی ایچ اے رواں سال  صوبائی داراحکومت میں 10 لاکھ پودوں  کی شجرکاری کریگا۔