خیرپور:میونسپل کمیٹی خیرپور اور میونسپل کمیٹی گمبٹ کی مخصوص نشستوں پر نامزد اراکین کی حلف برداری کی تقریب

23

خیرپور۔07جون(اے پی پی)میونسپل کمیٹی خیرپور اور میونسپل کمیٹی گمبٹ کی مخصوص نشستوں پر نامزد اراکین کی تقریب حلف برداری تقریب سچل آڈیٹوریم خیرپور میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر شرجیل نور چنا کی زیر صدارت تقریب منعقد ہوئی۔

 حلف برداری تقریب میں ضلع کونسل کے 42 اراکین، میونسپل کمیٹی خیرپور کے 15 اور میونسپل کمیٹی گمبٹ کے 7 اراکین جن میں اقلیت، نوجوان، معذور، خواتین، خواجا سرائ،(ٹرانسجینڈر) اور ہاری کسان سے وابستہ اراکین سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے حلف لیا، حلف برداری میں تمام نو منتخب اراکین نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین و قانون پر عمل درآمد اور عوام کی خدمت کرنے، اپنے فرائض کو فرض شناسی سے ادا کرنے کاعزم دہرایا۔