لاہور7 جون( اے پی پی ): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لمز(LUMS) کے وفد نے ملاقات کی۔ لمز کے تعاون سے ایل ڈی اے لینڈ ریکارڈ ڈیجٹیلائزیشن اور جیو فینسنگ پر کام کیا جائے گا۔آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنس اور سٹیلائٹ امیج کے استعمال سے لینڈ یوز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ مارکیٹ میں بدلتے ہوئے رجحانات بارے لمز اپنی سٹڈی ایل ڈی اے سے شیئر کرے گا۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےکمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اےمحمد علی رندھاوا نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر ریسرچ کے کلچر کو فروغ اور جدید ماڈلز کو اپنایا جائے گا،افسران کی ٹیکنیکل ٹریننگ اور استعداد کار میں اضافہ پر بھی کام کیا جائے گا۔ ملاقات میں چیف انجینئر اسرار سعید, ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر آصف حسین، ڈائر آئی ٹی عبد الباسط، ڈائریکٹر ماسٹر پلاننگ محمد فیصل و دیگر افسران نے شرکت کی۔