ملتان ، ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب کا متی تل میں زیر تعمیر سول سیکرٹریٹ کا دورہ

3

ملتان،5 جون (اے پی پی ):ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب محمد فاروق ڈوگر نے متی تل میں زیر تعمیر سول سیکرٹریٹ کادورہ کیا جہاں انہوں نے زیر تعمیرسول سیکرٹریٹ بلڈنگ ،جی او آر کا معائنہ سمیت روڈ نیٹ ورک، سیوریج اور الیکٹریفکیشن کے کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ سیکرٹریٹ کے دو بلاک 30 جون تک مکمل کئے جائیں اور سکر ٹریٹ بلڈنگ کے سول ورک کی تکمیل کے لئے کام تیز کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساﺅتھ پنجاب منصوبے کی جلد تکمیل کے خواہاں ہیں، اسی لئے جنوبی پنجاب کے دو ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹس کو جولائی میں سول سیکر ٹریٹ منتقل کرنے کی پلاننگ مکمل کرلی گئی ہے ۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے آئی ڈیپ کے انجینئرز نے بتایا کہ سیکرٹریٹ میں سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج لائن بچھانے کا کام جاری ہے جبکہ ڈکٹنگ ، گلاس ورک اور پلاسٹک ورک کا کام تیز کردیا گیا ہے ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹائم لائن کے مطابق سیکرٹریٹ کے مختلف بلاکس مرحلہ وار مکمل کر لئے جائیں گے ۔

ا س موقع  پرسیکشن آفیسرڈویلپمنٹ حافظ خورشید ملک اور آئی ڈیپ کے سائٹ انجینئر محمد عذیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔