نوشہرہ ورکاں:  بوائےہائی سکول کےکمپیوٹر لیب میں آتشزدگی

7

نوشہرہ ورکاں،05 جون(اے پی پی): نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں متہ ورکاں میں گورنمنٹ بوائے  ہائی سکول کی  لاکھوں مالیت سے تیار کمیوٹر لیب میں اچانک آتشزدگی سے پوری  لیب  خاکستر  ہو گئی۔متہ ورکاں گورنمنٹ بوائےہا ئی   سکول میں پنجاب بھر کی طرح 15اگست تک  گرمیوں کی چھٹیاں دینے کے لیے اسا تذہ  اور طلباء بھی موجود تھے جن کی موجودگی میں  کمپیوٹر لیپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پاکر ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کے جوان موقع پر پہنچے اور کمپیوٹر لیپ کی دیوار توڑ کر پانی اور دیگر کیمیکلز  سے آگ بجھانے میں کامیاب  ہو گئے،جبکہ کمپیوٹر  لیب  کا مکمل سامان تیرہ کمپیوٹر ایل سی ڈی  ،سی پی ،   35 کرسیاں متعدد  ٹیبل ،پنکھے ،الیکٹرک وائرنگ ،  یو پی ایس بیٹریاں ، پروجیکٹر اور کمرے میں لگا  ہوا  دیگر آرائشی سامان جل کر خاکستر  ہو گیا اور بر وقت محنت سے دیگر عمارت کو بڑے نقصان سے محفوظ بنا لیا گیا،واقعہ کی اطلاع پا کر متہ ورکاں کے مقیم بھی جمع ہوگئے اور اسا تذہ بھی اس رونما  ہونے والے واقعہ پر پریشان دکھائی د یئے  جبکہ آگ لگنے کی وجہ بجلی کا مبینہ شارٹ سرکٹ بتایا  گیا ہے۔