ٹوبہ ٹیک سنگھ،02 جون (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنرعدنان ارشاد شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے متحرک ہیں ، ڈپٹی کمشنر عوامی شکایات پر چک 256 گ ب پھلور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے علاقہ مکینوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔
ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی محکمہ ہائی وے اور پبلک ہیلتھ کو سیوریج پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
علاقہ مکینوں نے کہا کہ ہمارا دیرینہ مسئلہ پر نوٹس لینے پر ڈپٹی کمشنر کے مشکور ہیں۔