ملتان؛ ایم ڈی اے ڈائریکٹرز کانفرنس کا انعقاد، تمام ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی بارے رپورٹ پیش

7

ملتان، 02 جون (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمدزاہد اکرام کی زیر صدارت ایم ڈی اے کانفرنس روم میں ڈائریکٹرز کانفرنس  منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو تمام ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی بارے رپورٹ پیش کی گئی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی اےملازمین کی پروموشن کے لئے  آئندہ ہفتے ڈی پی سی کا انعقاد کیا جائے۔انہوں نے ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے شاکر عباس بزدار کو ہدایت کی کہ تمام ملازمین کے سروس ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے اور تمام ملازمین کی ان لائن پروفائل تیار کریں۔ ملازمین کی سروس بک اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے ریکارڈ کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے ۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمدزاہد اکرام نے ڈائریکٹر آ ئی ٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی اے کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے،ایم ڈی اے کی ویب سائٹ کو  روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کیا جائے ، سائلین کی ان لائن درخواست جمع کروانے کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے،ایم ڈی اے میں ورکنگ کو پیپر لیس کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بوسن روڈ کی تمام بلڈنگ پلینز کو ڈیجیٹلا ئز کرنے کے لئےسروے کا کام تیز کیا جائے۔  کمرشل عمارتوں میں نقشہ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔ملتان ڈیویلپمنٹ پلان پر کام تیز کیا جائے۔ایم ڈی اے میں آنے والے سائلین کے نقشہ منظوری کے عمل کو آسان اور سادہ بنایا جائے۔ ہاوسنگ سکیموں کے نقشہ جات کی منظوری کے عمل کو تیز کیا جائے اور غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی لسٹوں کو اپڈیٹ کیا جائے ۔