اوکاڑہ،20جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام ہمارا فخر ہیں اور معاشرہ کا قابل تکریم حصہ ہیں، اساتذہ کرام نے اپنی زندگیاں طالبعلموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے وقف کی ہیں ،یہ معمار قوم ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کے ہال میں اساتذہ کرام کو لیوانکیشمنٹ اور مالی معاونت کے چیک دئیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے اساتذہ کرام کوریٹائر منٹ پر ان کے واجبات کی جلد سے جلد فراہمی کے لئے ضلعی محکمہ تعلیم کی کاوشوں کو سراہا اور محکمہ تعلیم کے افسران کو شاباش دی۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ اساتذہ کرام کو ان کی ریٹائر منٹ پر لیو ان کیشمنٹ اور مالی معاونت کی میرٹ پر شفاف انداز میں ادائیگی کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اوکاڑہ لائق تحسین ہیں ،اساتذہ کرام کو ان کی ریٹائر منٹ پر 18 کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لئے وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکر یٹری پنجاب اورسیکر یٹری سکولز ایجوکیشن نے جوخصوصی مہربانی کی ہے وہ بھی ہمارااثاثہ ہے۔
سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا کہ 31 مئی تک ریٹائر ہونے والے اساتذہ کرام کو بھی ان کے واجبات کی ادائیگی کی جا رہی ہے اور اس مرحلہ کو میرٹ اور شفافیت کی مثال بنانے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدر ی طاہر امین،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد و دیگر بھی موجود تھے۔











