اسلام آباد، 17 جون (اے پی پی ):انڈس کلچرل فورم اورپاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے اشتراک سے علاقائی موسیقی کی شام منعقد کی گئی۔پاکستان کی مادری زبانوں کی موسیقی کے رنگ میں اردو، سندھی، پنجابی، ڈھاٹکی اور سرائیکی موسیقی شامل تھی۔
گلوکار بركت فقير، وائلن ، سندھی جھومر ، چولستانی رقص ، میڈلے اور موسیقی کی دھنوں نے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔اس شام موسیقی کا مقصد معاشرے میں محبت، امن ، رواداری اور برداشت کو فروغ دینا تھا۔











