اسمال ٹریڈر اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے حاجی محمد شفیع عباسی سے واپڈا ہائیڈرو یونین کے ریجنل سکریٹری شجاعت علی گھمرو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ ملاقات

7

سکھر۔01جون(اے پی پی) اسمال ٹریڈر اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے حاجی محمد شفیع عباسی سے واپڈا ہائیڈرو یونین کے ریجنل سکریٹری شجاعت علی گھمرو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ ملاقات کی  اور شجاعت حسین گھمرو نے نو منتخب یونین عہدیداروں سے حاجی شفیع کی تعارفی ملاقات کروائی اور حاجی شفیع کو آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے سپریم کونسل چیئرمین بننے پر سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی

اس موقع پر حاجی شفیع کا کہنا تھا کہ تاجروں اور شہریوں کے حقوق اور مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرکے ہمیشہ حل کروایا آج بھی ہم میدان عمل میں ہیں حاجی شفیع نے شجاعت حسین گھمرو کو بجلی کے بلوں میٹر اور بجلی کے باعث تاجروں کو درپیش آنے والے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جس پر شجاعت علی گھمرو نے تاجر برادری کے مسائل سنے اور ان تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی بھی کراء اس موقع پر ذونل اطلاعات سکیٹری نظر محمد میمن زونل وائس چیئرمیںن عبدالخالق ساوند ذونل سکیٹری عبدالرؤف دایو تاجر ظہیر بھٹی ودیگر بھی موجود تھے۔