اقدام قتل،اغوا میں ملوث شوٹر اسلحہ سمیت گرفتار

7

بورے والا، 07 جون (اے پی پی): تھانہ صدر پولیس نے علاقہ میں دہشت کی علامت بننے والے خطرناک شوٹر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،ملزم اقدام قتل،اغوا سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور معمولی بات پر شہریوں پر فائرنگ کرنا اسکا معمول تھا۔

ڈی ایس پی بورے والا محمد عمر فاروق بلوچ نے ایس ایچ او تھانہ صدر گلزار احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تھانہ صدر سمیت پورے سرکل میں اقدام قتل،اغوا اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک شوٹر ملزم تصور سکنہ 455/ ای بی ایک عرصہ سے پولیس کے لئے چیلنج بنا ہوا تھا جوکہ علاقہ میں معمولی سی بات پر فائرنگ کرکے شہریوں کو زخمی کردیتا تھا اسکے علاوہ شراب و شباب کی محفلیں سجا کر جنسی جرائم بھی کرتا تھا،ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا کی ہدایت پر تھانہ صدر کی خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے ملزم علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا ہے،ملزم نے ریسکیو 1122 کے ایک ملازم کو بھی فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔