اوکاڑہ:فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائی،مضر صحت قلفیاں تلف

9

اوکاڑہ،07جون(اے پی پی): بچوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے عناصر کے گرد گھیر ا تنگ کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر واقع قلفیاں بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں پر ٹاٹری اور مضر صحت اجزاءکی ملاوٹ سے ناقص قلفیاں تیار کی جارہی تھیں جبکہ پروڈکشن ایریا میں گندگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔

فوڈسیفٹی ٹیم نے چھ سو سے زائد ناقص قلفیاں تلف کرکے قلفی پروڈکشن یونٹ کو اصلاح تک بند کردیا اور موقع پر موجود جعلی پیکنگ میٹریل بھی ضبط کرلیا گیا۔ جعل ساز مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری  ہیں۔