امریکی کونسل جنرل لاہور ولیم کے مکانیول کا ڈپٹی کمشنر دفتر کا دورہ، گوجرانوالہ کی صنعتوں اور تاریخی پر بریفنگ دی گئی

11

گوجرانوالہ،6جون(اے پی پی): امریکی کونسل جنرل لاہور ولیم کے مکانیول نے ڈپٹی کمشنر دفتر گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے وفد کو  ڈپٹی کمشنر دفتر آمد پر خوش آمدید کہا۔کونسلیٹ جنرل کو گوجرانوالہ کی صنعتوں، زرعی اجناس، مقامی کھیلوں، تاریخی مقامات، ثقافت، مذاہب اور ضلع کے تاریخی پس منظر پر تفصیلی بریفنگ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے  دی اور بتایا کہ گوجرانوالہ تاریخی اہمیت کا حامل ضلع ہے، اس کی ثقافت، کھانے، پہناوے اور کھیل دنیا میں منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

امریکن کونسل جنرل لاہور نے کہا کہ گوجرانوالہ  دورہ کا مقصد امریکہ اور دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص، صنعت، زراعت اور کلچر کو اجاگر کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میڈ ان گوجرانوالہ اور وزیر آباد مصنوعات بین الاقوامی معیار ہیں جن کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں معاونت کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نامور شاعروں، گلوکاروں، مصنفین، صحافیوں، تاریخ دانوں، کامیڈین اور مختلف شعبہ زندگی کی شخصیات کا تعلق اس خطے سے ہے۔

وفد کے شرکاء کو شرح خواندگی، صحت و تعلیم کے انفراسٹرکچر، زراعت، صنعت و تجارت کے مکمل اعدادوشمار سے آگاہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں روایتی کھانے اور ریسلنگ اس ضلع کی پہچان ہیں جبکہ وزیر آباد کی کٹلری، کامونکی کے باسمتی چاولوں کی بھی الگ پہچان ہے۔

 امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات، امپورٹ، ایکسپورٹ بڑھانے پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا

کہ  امریکی حکومتوں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے امریکی کونسل جنرل سے میڈ ان گوجرانوالہ مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی مزید آسان بنانے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

اس موقع پر پولیٹیکل، اکنامک چیف کیتھلین جبیلسکو، پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد دائم فاضل، پبلک ڈپلومیسی آفیسر اشام برائس اور انفارمیشن اسسٹنٹ ردا راشد سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سور دیگر افسران بھی موجود تھے۔