اوکاڑہ؛ عیدالاضحیٰ پر سنت ابراہیمی کے مطابق جانورں کی قربانی  جاری

11

اوکاڑہ،29جون(اے پی پی):ملک بھر کی طرح اوکاڑہ میں بھی عیدالاضحی کا دن سنت ابراہیمی کی یاد منایا جا رہا ہے، شہر بھر کی بڑی مساجد،عید گاہوں اور کھلی جگہوں پارکوں میں نماز عیدالاضحی ادا کی گئی، ضلع بھر میں امن و امان اور سیکیورٹی کا بہترین انتظام کیا گیا۔

ضلع کی سب سے بڑی جامع مسجد عثمانیہ المعروف گول چوک میں ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید احمد عثمانی نے نمازعید پڑھائی اور ملکی امن وامان ،سلامتی،کشمیر،

فلسطین، مظلوم اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔