شیخوپورہ؛پانچ سو سے زائد مقامات پر نماز عید الضحی کے اجتماعات،قربانی کا فریضہ بھی ادا

17

شیخوپورہ،29جون(اے پی پی): شیخوپورہ اور اسکی تحصیلوں مریدکے شرقپور فیروزوالا صفدر آباد سمیت دیگر علاقوں میں پانچ سو سے زائد مقامات پر نماز عید الضحی کے اجتماعات ہوئے، جہاں فرزند توحید نے عید کی نماز ادا کی، نماز عید کے بعد اہل اسلام قربانی کا فریضہ ادا کررہے ہیں ۔

شیخوپورہ میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی کمپنی باغ میں ہوا ۔وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے آبائی علاقہ تحصیل مریدکے جبکہ وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے شیخوپورہ میں عید کی نماز ادا کی۔

ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے عید کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کے ہمراہ شہرکےمختلف مقامات کا دورہ کیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جاٸزہ لیا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لیے شہریوں میں شاپر بیگ تقسیم کیے ۔