اٹک؛ڈینگی کا مکمل خاتمہ عوام الناس کی موثرشرکت وآگاہی سے ممکن ہے، ڈپٹی کمشنر

37

اٹک،23جون(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راٶعاطف رضا نے کہا ہے کہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ عوام الناس کی موثرشرکت وآگاہی سے ممکن ہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر ت ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عدنان انجم راجہ، محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈی ایچ او ڈاکٹرکاشف حسین اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی ب یفنگ دی۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے اقدامات کے جارہےہیں، اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔

اجلاس میں ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی مچھر انتہائی خطرنا اور جان لیوا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سرکاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔انہوں نے عوام کوڈینگی مچھرسےبچاؤکےلیےحفاظتی اقدامات کےبارےمیں ہرممکن حد تک آگاہی فراہم کریں اوراس بات کویقینی بنائیں کہ عوام ان اقدامات پربھرپورعمل کریں۔