بھکر،24 جون (اے پی پی ): کمشنر محمد اجمل بھٹی نے مرکزی مویشی منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے موقع پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی کہ مویشی منڈی میں بیوپاریوں کیلئے ٹھنڈے پانی اور سائے کا خصوصی عمدہ نظام بنایا جائے، منڈی میں لائے گئے مویشیوں کیلئے بھی پینے کا وافر پانی موجود ہونا چاہیے۔
کمشنر محمد اجمل بھٹی نے موقع پر موجود بیوپاریوں کے مسائل سنے اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے فوری ہدایات جاری کی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپس کا بھی معائنہ کیا اور احکامات جاری کئے کہ موسم کی شدت کیوجہ سے ہیلتھ اور لائیو سٹاک کے کیمپس کی انتظامیہ منڈی کے اختتام پزیر ہونے تک ڈیوٹی پر موجود رہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔











