جلال پور پیروالہ: تحفظ ختم نبوتؐ وتکریم شہداء پاک فوج ریلی

6

 

 جلال پور پیروالا،02جون(اے پی پی):جلال پور پیروالا میں عالمی مجلس ختم نبوتؐ کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوتؐ وتکریم شہداء پاک فوج ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکاء نے فلیکس اٹھا رکھے تھے۔ریلی عید گاہ چوک پرمٹ روڈ سے شروع ہو کر اللہ والا چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کے اختتام پرشرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوتؐ ہر مسلمان پر فرض ہے،ہمارے آقا دو جہاں حضرت محمدﷺ  آخری نبی ؐہیں اور کہا  پاک فوج کی عزت ہماری عزت ہے،  پاک فوج ہے تو ہمارا ملک بھی ہے پاک فوج کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ییں جن کی وجہ سے ہمارا ملک قائم ہے۔