جوہرآباد؛ بے  نظیر بھٹو شھید کی 70ویں سالگرہ  کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

17

جوہرآباد،21 جون( اے پی پی ): سابق وزیراعظم  محترمہ بے نظیر بھٹو شھید کی 70ویں سالگرہ  کے حوالہ سے پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ ضلع خوشاب کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ لیڈیز ونگ سٹریٹ 3 خوشاب میں  تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

 تقریب میں محترمہ بی بی شہید کی ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا  اور  آج  کے دن کوتجدید عہد کادن  قرار دیا گیا  اور اس امر کا عہد کیا گیا کہ ہم ملکی وقار واستحکام  اور جمہوریت کی بقا کے لیے اپنے جمہوری مشن کو جاری ساری رکھیں گے۔

تقریب کے آخر میں ضلعی صدر تطہیر صابرہ نے خواتین کارکنان کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔جس میں ضلع ،تحصیل خوشاب اور سٹی خوشاب کی خواتین عہدیداران اور کرکن خواتین   نے شرکت کی ۔