ڈی جی خان؛ڈی سی کی زیر صدارت عیدالاضحی کیلئے بہترین انتظامات کو حتمی شکل دینے کی خاطر اجلاس کا انعقاد

21

ڈیرہ غازی خان،21جون (اے پی پی): شہر میں عیدالاضحی کے حوالے سے بہترین انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،اے سیز عثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،سی ای او ایجوکیشن محمدادریس اوردیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنرز سرکاری واجبات کیلئے قانون گوئی کاخودوزٹ کریں اور ناقص کارکردگی والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔انہوں نے کہاکہ بلدیہ ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کو پراپر چیک کیا جائے اور شہروں کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی خصوصی صفائی پرتوجہ دی جائے اور اس کے ساتھ ریونیو کورٹ کیسز کی ترجیحی بنیادوں پر پیروی کی جائے۔

مہر شاہد زمان لک نے کہاکہ عیدالاضحی پر محکموں کے پلان کا موقع پر جائزہ لیا جائے اورفلڈ کیلئے فیلڈ ورک کی رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے عید پر پارکوں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی پر چیکنگ کیلئے فیلڈ وزٹس کرینگے اور ناقص کارکردگی پر پرائس مجسٹریٹس کو وضاحتی نوٹس جاری کئے جائیں۔