حج 2023؛ سینیٹر محمد طلحہ محمود کا متعدد پاکستانی عمارتوں کا دورہ، عازمین حج کی بہترین رہنمائی اور شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت

9

مکہ المکرمہ، 23 جون (اے پی پی ): پاکستان سے 81ہزار عازمین سرکاری جبکہ 76 ہزار نجی حج اسکیم کے ذریعہ پہنچ چکے ہیں ،سینیٹر محمد طلحہ محمود نے متعدد پاکستانی عمارتوں کا دورہ کیا  اور کہا کہ عازمین حج کی بہترین رہنمائی اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

سینیٹر طلحہ محمود نے  پرائیوٹ حجاج کے منائیں کو ہدایت کی کہ حجاج کی جانب سے شکایات نہیں آنی چاہئے، پرائیویٹ حج پیکیج کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

  عازمین حج نے اعلی انتظامات پر وزیر مذہبی امور کو خراج تحسین پیش کیا۔

حج سے قبل آخری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے خانہ کعبہ میں شدید رش کے مناظر ہیں، سعودی انتظامیہ نے رش کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ علی الصبح  بند کر دی  ہے، سعودی مکاتب نے منیٰ عرفات کے خیموں کی تیاری کو حتمی شکل دے دی۔

ڈی جی حج کے مطابق عازمین حج اتوار اور پیر کی درمیانی شب منیٰ کی خیمہ بستی میں بسوں کے ذریعے پہنچائے جائیں گے،63 فیصد سرکاری حجاج کو مشائر ٹرین کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وادی منیٰ اور جمرات میں پاکستانی معاونین کی گائیڈنگ پوسٹیں مقرر کر دی گئی، منیٰ میں پاکستان حج مشن کے 2 کیمپ آفس قائم کر دیئے گئے۔شعبہ گمشدگی و بازیابی، رہنمائی، شکایات، مانیٹرنگ ڈیسک 24 گھنٹے سہولت فراہم کریں گے۔