خوشاب؛ علی حسین خان بلوچ کی 9مئی کے واقعات کی مذمت، پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

28

جوہرآباد، جون (اے پی پی ):خوشاب کے حلقہ پی پی 84سے پی ٹی آئی کے  سابق ٹکٹ ہولڈر علی حسین خان بلوچ نے 9مئی کے واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

علی حسنین خان نے ویڈیو بیان  میں  کہا کہ پاک فوج ہمارے لئے باعث فخر اور عزت ہے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملکی اداروں کا کا احترام کرتے ہیں،  دوستوں کی مشاورت سے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کروں گا۔

 علی حسین خان نے ضمنی الیکشن میں حلقہ پی ٹی أئی کے ٹکٹ پر الیکشن مین حصہ لیا تھا،ان کا شمار پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک احسان اللہ ٹوانہ کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے۔