راجن پور؛ڈپٹی کمشنر کیجانب سے عملہ صفائی میونسپل کمیٹی کے اعزاز میں ظہرانہ، عید پر خصوصی صفائی مہم کی ہدایت

24

راجن پور،24 جون(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے   عملہ صفائی میونسپل کمیٹی راجن پور کے اعزاز میں ظہرانہ دیا  اور عیدالضحیٰ کے موقع پر شہر میں خصوصی صفائی مہم کے بارے میں ہدایات جاری کی گئیں جبکہ عمومی حالات میں شہر راجن پور میں بھی صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ جس پر عملہ صفائی  میونسپل کمیٹی  راجن پور نے  عمل درآمد کرنے کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔

 ڈپٹی کمشنر راجنپور ڈاکٹر احمد بلوچ نے کہاکہ محنت میں عظمت ہے، صفائی کیلئے کام کرنیوالے ملازمین ہمارا اثاثہ ہیں انکی حوصلہ افزائی ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں میں کام کرنیوالے سینٹری ورکر ملازمین سخت گرمی کے باوجود صفائی اور سیوریج کی بہتری کیلئے کام کرررہے ہیں جو خراج کے مستحق ہیں۔ انہیں ضلعی حکومت کیجانب سے ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے۔