سکھر میں دریا ئے سندھ کے عین وسط میں واقع سادھو بیلہ میں با با بھنکنڈی مہاراج کے میلے کا آغاز

25

سکھر،05جون(اے پی پی): سکھر میں دریا ئے سندھ کے عین وسط میں واقع سادھو بیلہ میں با با بھنکنڈی مہاراج کے160 ویں میلے کا آغاز ہوگیا۔

 سکھر میں دریا ئے سندھ کے عین وسط میں واقع ہند و برادری کی تیرتھ گاہ سادھو بیلہ میں با با بھنکنڈی مہارا ج کی160 ویں سالانہ میلے کی تقریبات گیتا اور گرو گرنتھ کے پاٹ سے شروع ہو گئی ہیں جس میں شر کت کے لیے ملک بھر سے ہند و یا تریوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے، جن کو سادھو بیلہ میں پہنچا نے کے لیے سادھوبیلہ کمیٹی کی جانب سے کشتیوں کا بندو بست کیا گیا ہے جس پر سوار ہو کر مرد ، خوا تین اور بچے میلے میں شریک ہو رہے ہیں با با بھنکنڈی مہارا ج کے میلے میں یا تریوں کے کھا نے پینے کے لیے مختلف اشیا ءکے اسٹا ل لگا ئے گئے ہیں ، سیکیو رٹی کے بھی سخت انتظا ما ت کیے گئے ہیں، پولیس کی بھا ری جمعیت تعینات کی گئی ہے اور واک تھرو گیٹ لگا ئے گئے ہیں۔  یہاں آنے والے یا تریوں کا کہنا ہے کہ وہ یہاں من کی مرا دیں پا تے ہیں جبکہ وہ ملک و قوم کے لیے بھی خصوصی دعا ئیں کی جا تی ہیں۔

روایت کے مطابق با با بھنکنڈی مہاراج نیپال سے پا کستان آئے اور مختلف شہروں میں قیام کے بعد سکھر آئے اور اسی جزیرے پرجہاں پر یہ میلہ ہو رہا ہے وہاں پر قیام پذیر ہو ئے اس وقت کے حکمران نے ان کی عبادت کو دیکھتے ہو ئے یہ جزیرہ ان کے نام کر دیا اور اس جزیرے پر بنا آستان پا کستان میں ہندو برادری کی سب سے بڑی تیرتھ گاہ شما ر کی جا تی ہے۔