ضلع پشین ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا،محمد واسیع ترین ایڈووکیٹ مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے شرکاءکا خطاب

20

پشین ، 05 جون( اے پی پی ): پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ سابق صوبائی محتسب بلوچستان و پشین بچاﺅ تحریک کے بانی ممتاز قانون دان مرحوم محمد وا سیع ترین ایڈووکیٹ ایک قابل عوام پسند شخصیت تھے جن کی ساری زندگی انسانیت کی بے لوث خدمت میں گزری ،وہ لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی محتسب بلوچستان و پشین بچاﺅ تحریک کے بانی ،ممتاز قانون دان مرحوم محمد واسیع ترین ایڈووکیٹ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر متحدہ ترین قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین حاجی عبدالرﺅف ترین، پشین بچاﺅ تحریک کے چیئرمین ملک لطیف اللہ ترین ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کوآرڈی نیٹر سید امر الدین آغا، بلوچستان عوامی رہنما وزیر اعلیٰ کوآرڈی نیٹر نور خان ایڈووکیٹ ، پشین بار ایسوسی ایشن صدر نعمت اللہ ترین ایڈووکیٹ ،ڈپٹی میئر عبداللہ کاکڑ ، امان اللہ ترین ایڈووکیٹ ، بلوچستان عوامی پارٹی رہنما ءحاجی حبیب ترین، دولت خان ترین، شمس ترین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سابق صوبائی محتسب ممتاز قانون دان مرحوم محمد واسیع ترین ایڈووکیٹ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم محمد واسیع ترین ایڈووکیٹ غریب ،مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی موثر آواز تھے، مرحوم اعلیٰ اوصاف ،بلند کردار اور خداداد صلاحیتوں کے مالک عظیم انسان تھے، مرحوم ایک اچھے قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی تھے قانون کے حوالے سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

 مقررین نے کہانے کہاکہ ضلع پشین ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا ہے ،ضلع پشین صوبہ بلوچستان کا کوئٹہ کے بعد دوسرا بڑا ضلع ہے ۔

 مقررین نے کہاکہ قوم کی ترقی وخوشحالی قلم وکتاب سے وابستہ ہے قلم وکتاب کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ،شخصیت کی تعمیر صرف تعلیم کے فروغ سے ہی ممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ پشین بچاﺅ تحریک کا مقصدضلع پشین کی پسماندگی کا خاتمہ ہے ۔ اس موقع پر مرحوم محمد واسیع ترین ایڈووکیٹ کے ایصال ثواب  اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی ۔