بدین ،14 جون (اے پی پی ): طوفان بائیپر جوائے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ساحلی پٹی کے مقام زیر پوانٹ پر موجود تمام ماہگیروں کو چھ سے زائد ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، ساحلی پٹی پر موجود دو ہزار سے زائد گھروں پر مشتمل ماہگیر ضلع انتظامیہ کی زیر نگرانی اپنا تمام سامان مال مویشی لے کر ریلیف کیمپوں میں چلے گئے ہیں ۔
ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسہ 13 تاریخ سے 17 تاریخ تک جاری رہے گا۔











