عوام کے مسائل کاحل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے؛ معاون خصوصی رانا مبشر اقبال

22

لاہور،04جون(اے پی پی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا مبشر اقبال نے کہا ہے پاکستان کے مسائل کا حل صرف مسلم لیگ (ن ) کے پاس ہے، عوام کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں اپنے حلقہ میں کھلی کچہری میں سائلین سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ معاون خصوصی رانا مبشر اقبال نے کھلی کچہری میں آئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کا دفاع مضبوط بنایا،انتہاپسند عناصر نے 9 مئی کو ملکی استحکام کو نقصان پہنچایا، جناح ہاؤس حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

رانا مبشر اقبال نے کہا کہ سی پیک، گوادر پورٹ سمیت ترقی کے تمام منصوبوں کا آغاز مسلم لیگ ن کے  دور میں ہوا، نواز شریف کے دور میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی کی۔ اب بھی مسلم لیگ ن ملک کو معاشی دلدل سے نکال کر خوشحالی کی طرف لیکر آئے گی۔