کوئٹہ، 29جون ( اے پی پی ): ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ میں الائشوں جو ٹھکانے لگانا سب سے بڑا چیلنج ہے:ہر سال کی طرح اس بار بھی عید آپریشن بہتریں طریقے سے انجام دینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ نے کہا کہ200 گاڑیاں اور عملہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے آپریشن میں حصہ لینگے۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر 6ہزار ٹن کچرہ اٹھانے کا ہدف ہے، شہر میں دو آپریشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر جبار بلوچ نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ آلائشیں کچرہ پوائنٹ میں ہی پھینکیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اگر آلائشیں نالیوں میں پھینک دینگے تو سب کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے عید کے تین ایام بھرپور اقدامات اٹھائیں گے،تمام وسائل آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے استعمال کرینگے۔











