قبائلی تنازعات کا خاتمہ ھی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے، قبائلی تنازعات کا بروقت خاتمہ کرکے رواداری کو فروغ دینا ہے،وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو

47

وڈھ 22 جون (اے پی پی):وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کا وڈھ کا دورہ رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیر داخلہ بلوچستان و دیگر اعلیٰ حکام کا وڈھ پہنچے پر رکن صوبائی اسمبلی یونس عزیز زہری،کمشنر خضدار, اور وینگ کمانڈر وڈھ ایف سی نے استقبال کیا۔ کمشنر خضدار کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے فریقین کے درمیان افہام و تفہیم سے معاملات کو بہتر بنایا جائے اور قبائلی تنازعات کا خاتمہ ھی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہےقبائلی تنازعات کا بروقت خاتمہ کرکے رواداری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے لئے لوگوں کے مابین درپیش تنازعات اور لڑائی جھگڑوں کا خاتمہ ضروری ہےقانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔