قبائل کے مابین کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو

23

وڈھ 22 جون (اے پی پی): صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے بلوچستان کے قبائلی علاقے وڈھ کا دورہ اور متحارب قبائل کے مابین کشیدگی والے علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ اس موقع آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی بھی موجود تھے۔ آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو کو بریفنگ دی ۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے ہدایت کی کہ قبائل کے مابین کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور کسی بھی ممکنا جھگڑے کو روکنے کے لئے امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اپنی زمہ داری اور کردار ادا کرے گی اور بحالی امن کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔