قصور،12جون(اے پی پی):قصورکے نواح کھڈیاں خاص میں ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتارکر لئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان قصورنے”اے پی پی نیوز“کوبتایاکہ تھانہ کھڈیاں پولیس کے ایس ایچ او ملک کفایت کی سربراہی میں ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث مرتضیٰ عرف باری گینگ کے تین ڈاکوﺅں کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی 6 لاکھ روپے کی نقدی،2 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکیا گیا۔انہوں نے مزیدبتایا کہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دیپالپور روڈ اور لنک روڈ پر وارداتیں کرتے تھے۔
دوران تفتیش ملزمان نے 13 سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ تفتیش جاری ہے، ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے کامیاب کارروائی پر تھانہ کھڈیاں پولیس کو شاباش دی ہے۔











