مری، 12 جون (اے پی پی):سیکرٹری صنعت وتجارت احسان بھٹہ نے سمر سکلز کیمپ سے طلباء کی شخصیت میں نکھار آئے گا اوروہ ملک کے مفید شہری بنیں گے،طلباکے لئے تین ماہ کے کورسز کے دوران مہینہ کا ایک دن ہم نصابی سرگرمیوں کے لئے مختص کیا جائے، اور کہا کہ مری ٹیوٹا کالج کے جو مسائل ہیں ان کو جلد از جلد حل کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ( ٹیوٹا کالج )جھیکا گلی مری کے دورے کے دوران کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیوٹا راولپنڈی ریجنل اور متعلقہ پرنسپل نے سیکرٹری صنعت و تجارت کا استقبال کیا۔ سیکرٹری نے کمپیوٹر کلاس روم، الیکٹریشن اور دیگر کلاسوں کا دورہ کیااور جاری کورسز اور کلاسز کا جائزہ لیا۔











