قصورمیں پولیس کی کامیاب کارروائی،حسنی لنگڑا ڈکیت گینگ گرفتار

9

                   قصور، 01 جون (اے پی پی): قصورسے حسنی لنگڑا ڈکیت گینگ کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

پولیس ترجمان قصورنے“اے پی پی” کوبتایا کہ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں عابد محمود چھینہ اور انکی ٹیم نے روڈ رابری کی وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ حسنی لنگڑا ڈکیت گینگ کے 3 ارکان مسلح ہائے اسلحہ آتشیں کو سرغنہ سمیت اس وقت گرفتار کر لیا جب ملزمان واردات کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔

اب تک ملزمان کے انکشاف پر لوٹی گئی رقم تقریباایک لاکھ روپے، 3 موٹر سائیکل، 6 عدد موبائل فون، 2 پستول گولیوں سمیت اور دیگر قیمتی اشیاء برآمدکرلیں۔

انہوں نے بتایاکہ ملزمان نے ڈکیت گینگ بنایا ہوا تھا اورسڑکوں پر اسلحہ کے زورپر ڈکیتیاں کرتے تھے، گینگسٹر حسنی لنگڑا کے خلاف دو درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ملزمان نے دوران تفتیش صدر چونیاں کے علاقہ میں آٹھ سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔