پوسٹ آفس جوہرآباد سے بارودی مواد برآمد

4

جوہرآباد، 01 جون (اے پی پی): جوہرآباد  بڑے نقصان سے بچ گیا۔ ‏جوہرآباد پوسٹ آفس کی ملحقہ دیوارکے پاس  سے بارودی مواد سے بھرا ہوا شاپر  برآمد ہوا۔

خوشاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ضلع کچہری ایریا مین واقع ڈاکخانہ جوہرآباد میں بارودی مواد ملنے کی  اطلاع پر مقامی پولیس سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو کارڈن آف کیا،ڈاکخانہ جوہرآباد مین  دیوار کے ساتھ پڑے ہوئے شاپر سے 100 گرام بارودی مواد، 01 ڈیٹونیٹر، 7mm کی 07 گولیاں اور 03 خول 9mm کے  گولیوں کے 16 عدد خول اور 2 عدد گولیاں 30 بور برآمدہوئیں، شاپر میں 01سیفٹی فیوز  اور 47 لوہے کے ٹکڑے بھی موجود تھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس اور سی ٹی ڈی کےحکام  تفتیش میں مصروف ہیں  ۔