پاکپتن؛ 5 غیر قانونی آئل ایجنسیاں سیل، 7 پٹرول مشینیں ضبط

2

پاکپتن،01 جون(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر مکرم سلطان نے قبولہ میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے  5 غیر قانونی آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیا ہے جبکہ 7 پٹرول مشینوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر مکرم سلطان نے کہا  کہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرنے والی آئل ایجنسیوں کو ہی کام کرنے کی اجازت دی جائے گی، غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے مالکان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔