لاہور؛ صوبائی انتظامیہ نے عید صفائی آپریشن میں خلل ڈالنے والے 105 افراد کو گرفتار کرلیا

27

لاہور، 30 جون (اے پی پی): صوبائی انتظامیہ نے سری پائے جلانے، اوجھریاں نہر میں دھونے اور بغیر لائسنس کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عید صفائی آپریشن میں خلل ڈالنے والے 105 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کی ہدایت پر تمام اسٹنٹ کمشنر نے شہر بھر میں کریک ڈاؤن کیا۔ اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے 32 افراد کو پکڑ کر حوالہ پولیس کیا جبکہ اے سی رائے ونڈ خرم حمید نے 26 افراد کو جیل بھجوا دیا۔ اے سی شالیمار شرینہ جنجوعہ نے 16، اے سی سٹی واثق قیوم نے 16 افراد کو جیل بھیجوایا۔ اے سی کینٹ محمد نرٹضی نے آپریشن کرتے ہوئے 15 افراد کو جیل بھجوایا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ سری پائے جلانے والے آلودگی کے ساتھ ساتھ تعفن کا باعث بھی بنتے ہیں، نہر میں اوجھڑیاں دھونے سے پانی آلودہ ہو کر انسانوں اور جانوروں کے لیے نقصان کا باعث بن جاتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی میں خلل ڈالنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایکشن ہو گا۔