اٹک، 22جون(اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈپلاننگ اٹک وقاراکبرچیمہ نےکہاہےکہ لرن اینڈ ارن (learn and earn ) پروگرام ضلع اٹک کی تاریخ میں انقلابی اہمیت کاحامل ہے۔
انہوں نےان خیالات کااظہارگورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک میں لرن اینڈ ارن (learn and earn ) پروگرام کےتحت منعقدکیے گئے آئی ٹی سرٹیفکیشن پروگرام کے افتتاح کےموقع پرکیا۔ اےڈی سی فنانس کوکورس کے اغراض ومقاصدکےبارےمیں بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت 45طلباءوطالبات اس کورس سےمستفیدہورہےہیں،جس کےاختتام پروہ خودکفالت کےراستےپرگامزن ہو جائیں گے۔
وقاراکبرچیمہ نےاس موقع پرخطاب کرتےہوئے طلباءوطالبات پرزوردیاکہ موجودہ اورمستقبل کادور آئی ٹی کاہے اس لیے ضروری ہے کہ موجودہ دور میں طلباء و طالبات آئی ٹی کی بنیادی تعلیم سے آگاہ رہیں اور اس کے ذریعے جدید دور کے تقاضوں کو سمجھیں۔انہوں نے طلباء و طالبات سےکہا کہ موجودہ پروگرام کےذریعے وہ اپنی قسمت بدل کرخودکفالت کےرستےپرگامزن ہوسکتےہیں۔
ان کے ہمراہ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک پروفیسرماجدوحیدبھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزاٹک پروفیسرارشدخان، پروفیسرخالدجاویدصدیقی،پروفیسر اظہر محمود چوہدری اور پروفیسر عاصم رشید بھی موجود تھے۔











