مری،18 جون (اے پی پی ):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بلک واٹرسپلائی کے 15 سال سے بندمنصوبے کا معائنہ کیا،منصوبے پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہونے کے باوجودگزشتہ کئی سالوں سے منصوبہ تعطل کاشکار ہے ، بلک واٹرسپلائی کا منصوبہ مری کیلئے انتہائی اہم ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری قاسم اعجاز نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عامرمیرنے وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔











