ملتان،14 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ایم ڈی اے نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا۔ بوسن روڈ پر 10 سے زائد کمرشل پراپرٹی سیل کردی گئیں جبکہ متعدد تعمیرات مسمار کی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق کی سربراہی میں ایم ڈی اے سکواڈ نے کارروائی کی اور بوسن روڈ پر قائم بغیر نقشہ عمارات اور پٹرول پمپ کو بھی سربمہر کردیا گیا۔
کریک ڈاون کے دوران بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے سامان بھی تحول میں لیا گیا۔بوسن روڈ پر واقع لاءکالج،الفہد کلاتھ ہاوس،سی این جی پمپ سمیت مختلف پلازے بھی نقشے اور منظوری نہ ہونے پر سیل کردیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے بتایا کہ غیر قانونی اور بغیر نقشہ عمارات کو کسی صورت چلنے نہیں دینگے، ایم ڈی اے اور کارپوریشن کو غیر قانونی ہاوسنگ کالونیوں کے خلاف کریک ڈاون کا ٹاسک بھی دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہر کا انفراسٹرکچر تباہ کرنے والے مافیا کو قانون کے دائرے میں لائیں گے۔











