ملتان: پیپلز سرائیکی پارٹی اور رکشہ یونین کیجانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی

7

ملتان،یکم جون (اے پی پی ): پاسبان رکشہ ڈرائیورز یونین رجسٹرڈ پنجاب اور پیپلز سرائیکی پارٹی کے زیراہتمام 9 مئی 2023 کے افسوسناک واقع  پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور ملک دشمن عناصر کی ناپاک جسارت اور مذمت کے سلسلہ میں چوک عزیز ہوٹل سے اسٹیشن روڈ تک ریلی نکالی گئی ۔

ریلی کی قیادت پاسبان رکشہ یونین کے ضلعی صدر پرویز اقبال بودلہ، پی ایس پی کے سربراہ ملک زوالنورین بھٹہ نے کی جبکہ ریلی میں رکشہ ڈرائیورز کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ محب وطن سماجی ، سیاسی و تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔