اوکاڑہ ،لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام، دو سو سے زائد نکاح رجسٹرارمستفید  

5

اوکاڑہ،یکم جون(اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ساہیوال ڈویژن سیف اللہ بھٹی اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین کی ہدایات کی روشنی میں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں دوسو سے زائد نکاح رجسٹراروں نے ٹریننگ مکمل کی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اوکاڑہ انوش ڈینیل نے کہا کہ نکاح رجسٹراروں کی ٹریننگ کا بنیادی مقصد قانونی پیچیدگیوں سے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ کم عمری کی شادی کی روک تھام،نکاح پرتوں کو موقع پرہی دلہا اور دلہن کو فراہم کرنا، دلہا دلہن کی عمر وںکا ثبوت اورنکاح پرتوں کو درست طور پر مکمل کرنا ہے۔

 تربیتی پروگرام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رینالہ خورد سید احمد رضا شیرازی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ دیپالپور محمد عاصم وٹو نے بھی شرکت کی۔