موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لئے درخت لگانا ناگزیر ہے۔ کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری

28

ملتان، 13 جون ( اےپی پی): ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کمشنر ملتان انجینئر محمد عامر خٹک کے ہمراہ آ ر پی او آ فس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا ۔  انہوں نے ڈسٹرکٹ ملتان ، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں کے دفاتر اور  تھانہ جات میں بھی پودا  لگانے کی مہم کو کامیاب بنانے کےلئے اقدامات کا آ غا ز کر دیا ہے ۔  ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے درخت کی  افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ کمشنر ملتان انجینئر محمد عامر خٹک کا کہنا تھا کہ ماحول کی بہتری کے لیے درخت لازمی جزو ہے ۔ درخت لگانے کے بعد اس کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے ۔