نارووال،ڈاکٹر جمال ناصر کا ڈی۔ایچ۔کیو کا دورہ،ایمرجنسی،ریڈیالوجی،ڈائیلسیز یونٹ،فارمیسی اور گائنی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ

19

نارووال، 13 جون(اے پی پی): صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کئیر ڈاکٹر جمال ناصر کا ڈپٹی کمشنر نارووال چوھدری محمد اشرف،سی۔او ہیلتھ ڈاکٹر نوید حیدر اور ایم۔ایس ڈی۔ایچ۔کیو ڈاکٹر افضال راجپورت اور ڈی۔ایچ او ڈاکٹر طارق کے ہمراہ ڈی۔ایچ۔کیو کا دورہ۔ایمرجنسی،ریڈیالوجی،ڈائیلسیز یونٹ،فارمیسی اور گائنی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ۔روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کو مہیا کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر صحت کی جانب سے  فارمیسی کے دورہ کے دوران ڈاکٹروں کے تجویز کردہ نسخہ جات کا بغور جائزہ لیا گیا اور سرکاری فارمیسی مین موجود ادویات کی بجائے پرائیویٹ میڈیسنز کو اپنے نسخے میں شامل کرنے پر دو ڈاکٹرز کی جواب طلبی کرنے کے ساتھ ساتھ لیب میں بہترین کام کرنے پر لیب ٹیکنالوجسٹ کو موقع پر انعام سے نوازا گیا اور ڈی۔ایچ۔کیو میں کام کرنے والے اکیلے ریڈیالوجسٹ کو اس کی بہترین خدمات پر شاباش دی گئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ میں نے اب تک جتنے ہسپتالوں کا دورہ کیا ھے صفائی ستھرائی اور بہترین انتظامات کی بابت ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال کا پہلا نمبر ھے اور ڈی۔سی نارووال ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال کے تمام تر امور سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور ڈپٹی کمشنر نارووال کی بھرپور توجہ ہی کی وجہ سے اس ہسپتال کا شمار پنجاب کے بہترین ہسپتالوں میں ھوتا ھے۔انکا مزید کہنا تھا کہ کوئی ڈاکٹر پرائیویٹ میڈی سن کمپنی کے ایجنٹ کے طور پر کام نہیں کرے گا۔ڈاکٹرز کا تعلق انسانی زندگی کے لئے ایک مسیحا کے جیسا ھے اس لئے ڈاکٹرز کو چاھیے کہ وہ جذبہ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ھو کر اپنی ڈیوٹی کے امور کو سرانجام دیں۔بعد ازاں وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر ملک محمد نعیم کی جانب سے بارش کے موسم میں فلڈ سے نمٹنے کی بابت کی جانے والی تیاریوں بارے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت کی جانب سے پری فلڈ انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کے کام کو سراہتے ھوئے ڈپٹی کمشنر نارووال اور انکی ساری ٹیم کو شاباش دی۔ایم۔ایس۔ڈی۔ایچ۔کیو کی جانب سے وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر سے ایک ریڈیالوجسٹ اور ایک کارڈیالوجسٹ  کو ہنگامی بنیادوں پر ڈی۔ایچ۔کیو نارووال میں پوسٹ کرنے،ایک نئی ای۔ٹی۔ڈی

دو نئی ڈائیلسیز مشینیں مہیا کرنے اور ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال کی 350 بیڈز تک توسیع کرنے اور ڈاکٹرز کی نئی پوسٹوں کی بابت ایس۔این۔ای کی منظوری دینے کے درخواست کی گئی۔