نارووال،17 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے ضروری ہے کہ تمام سرکاری محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں، لوگوں کو آگاہی دیں۔اپنے دفاتر ،سرکاری رہائش گاہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ڈاکٹرنویدحیدراورڈی ایچ اوڈاکٹرمحمدطارق نے بتایا کہ ضلع میں تمام ہاٹ سپاٹس کو کور کیاجا رہا ہے اور ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر ان ڈور اور آؤٹ ڈورسرویلینس کا کام جاری ہے اور اس سلسلہ میں فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔
فوکل پرسن نے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران ڈینگی سرویلینس کے تحت محکمہ صحت کی 74آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے14ہزار23اور414 ان ڈورٹیموں کی طرف سے 63ہزار205 جبکہ 1473ہاٹ سپاڑ وزٹ کئے گئے اس کے ساتھ ساتھ ڈینگی ایس او پیز کے تحت94نوٹسزتقسیم کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر نےاجلاس کے دوران افسران کو ہدایت کی کہ تمام محکمے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کہیں پر بھی پانی کھڑا نہ ہو کیونکہ کسی جگہ پر بھی صاف پانی کا کھڑا ہونا ڈینگی کے لاروہ کی افزائش کے لئے بنیاد مہیا کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ گھروں میں واٹر کولر،فریج،گملوں،چھتوں پرکھڑا ہونے والا پانی ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی،ڈی آئی اواحسان الحق،ڈائریکٹردی ایجوکیٹرزچوہدری انوارالحق سمیت زراعت،سول ڈیفنس،ریسکیو،تعلیم،انڈسٹریز،میونسپل کمیٹیزودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔











