نوشہرو فیروز، 05جون ( اےپی پی): عالمی یوم ماحول کے موقع پر محکمہ تحفظ ماحولیات سندھ( سیپا ) نوشہروفیروز کی جانب سے کنڈیارو میں آگہی ریلی، کپڑی کے تھیلوں کی تقسیم اور شجرکاری تقریب منعقد کی گئی
سندھ کے وزیر برائے ماحولیات, موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی، بورڈز اور یونیورسٹیز محمد اسمعاعیل راہو اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) نعیم احمد مغل اور سیپا شہید بینظیرآبادریجن کے انچارج گل امیر سنبل کے ہدایات پر نوشہروفیروز ضلع کے انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسداللہ تنیو، کیمسٹ مقصود احمد کلہوڑو اور فہد حسین کے سربراہی میں عالمی یوم ماحول کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی اسکول کنڈیارو سے حیدری چوک تک عوامی شعور اجاگر کرنے کی لیے ریلی نکالی گئی جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شمولیت اختیار کی اور ریلی کے اختتام پر عوام میں کپڑے کے تھیلے تقسیم کیے گئے۔ یاد رہے کہ یہ دن ہر سال 5 جون کو اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کے طرف سے 1972 سے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے ۔ اس دن کو ہر سال ایک مخصوص موضوع کے تحت منایا جاتا ہے ۔ اس سال کا موضوع ہے زمین کو پلاسٹک کی آ لودگی سے بچایا جائے۔ بڑھتی ہوئے پلاسٹک کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے جو کہ پوری عالمی برادری کی لیے تشویش ناک ہے۔ اس لیے پلاسٹک کی روک تھام کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس ریلی میں تمام شرکا میں کپڑے کی تھیلے تقسیم کرکے یہ عوام الناس کو پیغام دیا کہ پلاسٹک کے تھیلیوں کے بجائےکپڑے ، کاغذ اور کھجور کی ٹوکریاں استعمال کے جائیں تا کہ پلاسٹک کو زیرو لیول پر لے آیا جائے۔
اس کے علاواہ سیپا نوشہروفیروز اور انمول کاٹن جنرز اور آئل ملز کنڈیارو نے محکمے تعلیم کے اساتذہ کے ساتھ فیکٹری میں پودے لگائے گئے اور تمام شرکہ کو پودے دیے گئے کے اپنے گھر، گلی محلی میں لگا کر اس دن کی افادیت کو بڑہایا جائے۔ کیوں کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو عالمی حدت (گلوبل وارمنگ) اور موسمیاتی تبدیلی (کلامیٹ چینج) سے بچایا سکتا ہے آخر میں تمام اساتذہ نے عہد کیا کہ آج کے تمام تر آگاہی کو وہ اپنے اسکولز میں اجاکر کریں گے۔











