پاکپتن، 05 جون ( اےپی پی): ضلعی انتظامیہ پاکپتن نے شہر کے مختلف مقامات پر متعدد شاپنگ مارٹس و پٹرول پمپس کی چیکنگ کی۔انسپکشنز کے دوران مختلف شاپنگ مارٹس اور پٹرول پمپس کو اوورچارجنگ اور ناپ تول میں کمی پر 1 لاکھ 1 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر مکرم سلطان کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر مہنگے داموں اشیائے ضروریہ کی فروخت اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔عوامی ریلیف کے پیش نظر تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔











