نوشہرو فیروز؛ پولیس اور ڈاکوؤں کےدرمیان مقابلہ، ایک ڈاکو  زخمی حالت میں گرفتار

28

نوشہرو فیروز،17جون(اے پی پی):کنڈیارو پپری لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کےدرمیان مقابلہ، ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

  ایس ایچ او کنڈیارو عبدلمجید آرائیں کے مطابق پولیس اپنے معمول کے گشت پر تھی کہ پپری لنک روڈ پر واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں نے پولیس کو اپنی طرف آتا دیکھ کر فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جوابی فاٸرنگ سے ایک  ڈاکو زخمی جبکہ اس کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی ڈاکو کی شناخت عطا محمد عرف عطو مری کے نام سے ہوئی ہے ،ڈاکو 30 سے زیادہ مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔