نوشہرہ ورکاں، تیز آندھی کے ساتھ گرج چمک اور سیاہ بادلوں نے خوب برس کر گرمی کا زور توڑ دیا

16

نوشہرہ ورکاں، 10 جون (اے پی پی): نوشہرہ ورکاں میں تیز آندھی کے ساتھ گرج چمک اور سیاہ بادلوں نے خوب برس کر گرمی کا زور توڑ دیا ۔ تین روز سے شدید گرمی سے تلپائے عوام نے سکھ کا سانس لیا،آج پچھلے پہر نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں شدید گرمی سے پریشان عوام گھروں اور تجارتی مراکز میں دبک کر رھ گئے تھے اور سڑکیں سنسان ھو گئیں تھیں کہ اللہ کی قدرت نے عوام کی سن لی اور تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ آنے والے بادل بھی برسنے لگے اور خوب برسے۔

موسم گرما کی پہلی تیز آندھی سے ابادی کا ماحول بھوت زدہ نظر آنے لگا تھا کہ باران رحمت سے ماحول خوشگوار اور شدید گرمی کا زور لمحوں میں ٹوٹ گیا اور بارش اس قدر  برسی کہ شہر کی شاھرائیں اور گلیاں ندی نالے بن گئے،

جبکہ زرعی ماھرین کا کہنا ھے کہ بارش سے جہاں انسانوں اور دیگر جاندار مخلوقات کو سکھ کا سانس ملا ھے وھاں موسم گرما کی پہلی تیز ترین بارش سے زرعی زمینوں میں دھان کی فصل لگانے میں مدد ملے گی اور بجلی و تیل کے اصراف سے بھی نجات مل جائیگی۔