نوشہرہ ورکاں؛اسسٹنٹ کمشنر کا سبزی منڈی کا دورہ ، قیمتوں کا جائزہ لیا

9

نوشہرہ ورکاں،01 جون( اے پی پی):  اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے صبح سویرے ان ایکشن مٹو بھائیکے روڈ پر واقع سبزی منڈی کا دورہ  کیا اور مختلف دوکانداروں کے ریٹ چیک کیے اور زائد ریٹ لگانے پر متعدد دوکانداروں کوہزاروں روپے  جرمانے کیے اور سبزی منڈی میں دیگر دوکانداروں کو وارننگ دی ہے کہ پھل اور سبزی کے ریٹ زائد وصول کرنے والوں کو معافی نہیں ہو گی ۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے کہا کہ گرانفروشی معاشرے میں نا صرف سادہ لوح افراد کے ساتھ زیادتی کرنا ہے بلکہ اس سے انسان  گناہ گار بھی بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹ میں بھی گرانفروشی کا سلسلہ بند ہونا چاہے۔