نوشہرہ ورکاں،17جون(اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی اظہر قیوم ناھرا نے نوکھر روڈ پر واقع نوشہرہ ورکاں نادرا آفس میں پاسپورٹ آفس کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔
اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی این اے 75 اظہر قیوم ناھرا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ویژن کے تحت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشش کرنا انکی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس کے قیام بارے عوام کی دیرینہ خواھش تھی اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی خصوصی شفقت سے عوام کی خواہش پوری ہو گئی ہے اور علاقہ کی اہم شاہراوں کی تعمیر پر کام بھی جاری ہے۔











